تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

لاہور اور پنڈی میں پی ایس ایل میچز سے متعلق اہم خبر آگئی

لاہور: راولپنڈی اور لاہور میں پی ایس ایل 8 کے میچز سے متعلق چند گھنٹوں میں بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبائی حکومت میچز کے لیے 25 کروڑ روپے ادا کرے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نگراں پنجاب حکومت نے فیصلے سے پی سی بی حکام کو آگاہ کردیا ہے جبکہ نگراں پنجاب کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ میچز کے باقی اخراجات پی سی بی ادا کرے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ صوبائی حکومت کے فیصلے کے بعد پی سی بی حکام نے سر جوڑ لیے ہیں اور صوبائی حکومت کے فیصلے سے فرنچائز نمائندگان کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

یہ پڑھیں: لاہور میں پی ایس ایل میچز خطرے میں پڑ گئے

واضح رہے کہ اس سے قبل صوبائی حکومت پی ایس ایل کے لیے 50 کروڑ روپے دینے سے معذرت کرلی تھی۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ حکومت پی سی بی کو اخراجات تب دے گی جب پی سی بی 25 کروڑ ادا کرے گا جبکہ پنجاب حکومت پی ایس ایل میچز پر 45 کروڑ روپے خرچ کرچکی ہے۔

گزشتہ روز پنجاب کی نگراں حکومت نے سیکیورٹی کے لیے 45 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تو بورڈ اور فرنچائز نے پیسے دینے سے صاف انکار کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے بقیہ میچز کہاں ہوں گے؟ متبادل پلان تیار

کرکٹ بورڈ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پی ایس ایل کی مد میں پنجاب حکومت کو ستر کروڑ ٹیکس جائے گا بھاری ٹیکس دینے کے باوجود سزا دی جارہی ہے۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ پی سی بی نے متبادل پلان بھی تیار کرلیا ہے منگل سے پی ایس ایل میچ پنڈی اور لاہور سے کراچی منتقل کردیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -