تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

لاہور، کرونا کے خلاف یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا اہم اقدام

لاہور: پنجاب کی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے پلازما تھراپی شروع کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں کرونا کے مریضوں کے لیے پلازما تھراپی شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے صحت یاب 2 افراد نے اپنا پلازما عطیہ کیا، پلازما عطیہ کرنے والوں میں معروف معالج اور ایک صحافی شامل ہیں، دونوں افراد 2 ہفتے قبل کرونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ پلازما عطیہ کرنے والوں کے شکر گزار ہیں، وہ ہمارے محسن ہیں، اس وقت 2 درجن سے زائد کرونا مریض کی حالت تشویشناک ہے۔

وائس چانسلر یو ایچ ایس نے کہا کہ کرونا کے صحت یاب مریض بڑھ چڑھ کر پلازما عطیہ دیں، پلازما عطیہ کرنے والوں کو گورنر پنجاب تعریفی اسناد دیں گے۔

جاوید اکرم نے کہا کہ یو ایچ ایس نے پنجاب میں پہلی مرتبہ پلازما تھراپی شروع کی ہے، کرونا مریضوں کو مفت پلازما لگایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1637 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ 24 مریض جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1637 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 24 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ اس طرح کرونا کے مصدقہ مریض 27 ہزار 474 ہوگئے جب کہ 618 جاں بحق ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -