تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

‘ ضرورت پڑنے پر استعمال کیا گیا’، لیگی ارکان اسمبلی کا وزیراعظم سے شکوہ

اسلام آباد: پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کا معاملہ، لیگی ارکان اسمبلی نے مرکزی قیادت کے سامنے شکایات کے انبار لگادئیے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں ارکان پنجاب اسمبلی نے شکوہ کیا کہ ہمیں ہر بار نظر انداز کیا گیا، صرف ضرورت پڑنے پر استعمال کیا جاتا ہے۔

ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ مہنگائی، معاشی بدحالی سے حلقوں میں عوام کا سامنا نہیں کرپا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کیوں کیا گیا؟ اہم لیگی رہنما پھٹ پڑے

ذرائع کے مطابق ہبازشریف نے صوبائی ارکان اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کیلئےوفاقی وزرا کی ڈیوٹی لگادی، رانا ثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق کل سے پندرہ پندرہ ارکان اسمبلی کے گروپ سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس سے قبل گذشتہ ہفتے بھی پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کیے جانے پر بہت سے اہم رہنما لیگی اعلیٰ قیادت کے سامنے پھٹ پڑے تھے، لیگی رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ کمزور قانونی نکات پر ڈی نوٹیفائی کیے جانے سے پارٹی بیانیے کو نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی بھی اختلاف کا پیغام دے چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -