The news is by your side.

Advertisement

لاہور، تھانے میں‌ رشوت کا بازار گرم، پولیس افسر رنگے ہاتھوں‌ پکڑا گیا

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے تھانہ لاری اڈہ میں پولیس افسر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے لاری اڈہ تھانے میں تعینات پولیس افسر (اے ایس آئی) نے چوروں کے خلاف کارروائی نہ کی۔

پولیس افسر نے کارروائی نہ کرنے کے پر مرغا چور کو تھانے بلایا اور اُس سے رشوت طلب کی۔

مدعیان نے یوسف نامی پولیس اے ایس آئی کو جیب سے تیرہ سو 1300 روپے نکال کر دیے۔ جو اُس نے اپنے پاس رکھ لیے اور یقین دہانی کرائی کہ اب اُس کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ افسران نے اے ایس آئی کی رشوت خوری کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ لاری اڈہ کے ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کی اور مذکورہ اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او نے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے جو یوسف کا مؤقف لینے کے بعد رپورٹ مرتب کرے گی اور پھر اُس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی  کی جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں