ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

لاہور: پولیس نے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنادی، خودکش حملہ آور گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب پولیس نے ریلوے اسٹیشن کے قریب دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خودکش حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردانہ حملہ کرنے کی کوشش صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کی گئی جسے پنجاب پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر ناکام بنادیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کا کہنا ہے کہ لاہور کے ریلوے اسٹیشن کے قریب سے خودکش حملہ آور کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پاکستان ریلوے پولیس کی جانب سے ریلوے کی تنصیبات اور اسٹیشنز پر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

ریلوے پولیس نے تمام ڈویژنوں کے ایس پیز کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایات کی ہیں جبکہ ملک بھر کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

نمائندے کا کہنا تھا کہ ریلوے اسٹیشوں کے داخلی و خارجہ راستوں پر ریلوے پولیس کے کمانڈوز کو تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ہم ڈسپوزل عملہ بھی ریلوے اسٹیشنز پر موجود رہے گا۔

ایڈیشنل آئی جی ایڈمن ملک محمد عتیق کا کہنا تھا کہ ریلوے مسافروں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں