جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

قذافی اسٹیڈیم کے باہر پولیس افسر نے شہری کو تھپڑ جڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں پی ایس ایل کے دوسرا مرحلہ شروع ہونے سے قبل پولیس افسر نے طیش میں آکر شہری کو تھپڑ جڑ دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے باہر ڈی ایس پی نے غصے میں آکر موٹر سائیکل سوار کو تھپڑ مار دیا، شہری بھی تھپڑ کھا کر خاموشی سے چلا گیا لیکن واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈی ایس پی گلبرگ عامر عباس نے شہری کو تھپڑ مارا۔

سرخ ہیلمٹ پہنے شہری کو ڈی ایس عامر عباس کو تھپڑے مارے دیکھا جاسکتا ہے، ڈی ایس پی نے شہری کو کیوں مارا اس کی وجہ سے فی الحال سامنے نہیں آسکی ہے۔

ویڈیو پر شہریوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور وہ ڈی ایس پی کے اقدام پر افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کے دوسرے مرحلے کا آغاز اب سے کچھ دیر بعد ہورہا ہے جس میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

لاہور میں میچز کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور متبادل ٹریفک پلان بھی مرتب کیا گیا ہے جبکہ اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے اوقات بھی تبدیل کیے گئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں