تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

لاہور، 4 سال سے گھر میں قید لڑکی بازیاب

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس نے گھر میں 4 سال سے قید لڑکی کو بازیاب کروالیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں پولیس نے گھر میں 4 سال سے قید لڑکی کو بازیاب کروالیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ہمسائے نے پولیس کو اطلاع دی گھر میں ایک لڑکی قید ہے جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق لڑکی بی ایس آنر ہے جسے جائیداد کے لیے بھائی نے قید کررکھا تھا، متاثرہ لڑکی نے ہمسائے سے مدد مانگی تھی۔

متاثرہ لڑکی ہما نے بھائی ڈاکٹر فراز پر الزم عائد کرتے ہوئے کہا کہ بھائی نے جعلی سرٹیفکیٹ بنوا کر مجھے پاگل قرار دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے لڑکی کو صحت یاب قرار دے کر گھر بھیج دیا تھا لیکن بھائی نے اسے جعلی سرٹیفکیٹ کے ذریعے پاگل قرار دے کر گھر میں قید کررکھا تھا۔

اہل علاقہ کے مطابق متاثرہ لڑکی پر تشدد کی آوازیں اکثر سنائی دیتی تھیں جس کی وجہ سے پولیس کو اطلاع دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی اور ان کا بھائی ڈاکٹر فراز گھر میں اکیلے ہی رہتے تھے اور ایک کروڑ 70 روپے مالیت کے گھر کو ہتھیانے کے لیے ڈاکٹر فراز نے یہ سارا ڈرامہ رچایا تھا۔

متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں پولیس نے تھانہ کانہ میں مقدمہ درج کرکے ملزم ڈاکٹر فراز کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -