لاہور : صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس نے سرچ آپریشن کےدوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہور کےعلاقے بندروڈ کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 5مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔آپریشن میں85گھروں اور180سےزائدافرادکی تلاشی لی گئی۔
پولیس حکام کاکہناہےکہ بندروڈ کےعلاقے میں آپریشن کےدوران مشتبہ افرادکونامکمل شناختی کوائف پرحراست میں لیاگیا۔
دوسری جانب کراچی کےعلاقے نیوکراچی اور ناظم آباد میں پولیس نےکارروائیوں کےدوران 6افراد کوگرفتار کرکےاسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس حکام کاکہناہےکہ گرفتار افراد میں 3غیرملکی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:آپریشن رد الفساد جاری، ملک بھر سے سینکڑوں مشتبہ افراد گرفتار
یاد رہےکہ گزشتہ روز پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک کےمختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران سینکڑوں مشتبہ افراد کوگرفتارکیاتھا۔
مزید پڑھیں:کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز متحرک‘ آٹھ زیر حراست
واضح رہےکہ کراچی میں گزشتہ روز رینجرز نےغیرقانونی اسلحے کی خرید وفروخت اور منشیات فروشی میں ملوث 8ملزمان کوگرفتارکیاتھا۔