لاہور: اقبال ٹاؤن میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 23 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق
لاہور پولیس نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر اقبال ٹاؤن کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ جس کے دوران لوگوں کی گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کی تلاشی لی گئی۔
اس کے علاوہ کرائے کے مکانات میں رہائش پذیر افراد کے کوائف بھی چیک کئے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 200 افراد کی چیکنگ کی گئی۔
23 افراد کو شناختی دستاویزات نہ ہونے کی بنا پر حراست میں لے لیا گیا۔ سرچ آپریشن ڈی ایس پی اقبال تاؤن رانا اشفاق کی نگرانی میں کیا گیا۔