The news is by your side.

Advertisement

لاہور : ریلوے اسٹیشن سے چھ من سور کا گوشت برآمد

لاہور:  ریلوے اسٹیشن سے چھ من سور کا مبینہ گوشت برآمد کر لیا گیا ہے، مبینہ طور پر یہ سور کا گوشت راولپنڈی سے لاہور لایا گیا، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر سور کا گوشت اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور ٹیسٹس کے لئے لیبارٹری بھجوا دیا ہے۔

          تفصیلات کے مطابق لوگ انسانیت سے اس قدر گر گئے کہ حرام گوشت بیچنا اور کھلانا شروع کر دیا ہے، لاہور میں ریلوے سٹیشن پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چھاپہ مارا اور چھ من حرام جانور کا گوشت پکڑ لیا جو کارگو کے ذریعے راولپنڈی سے لاہور لایا گیا تھا۔

عائشہ ممتاز ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی مبینہ طور پر حرام جانور کے گوشت کو دو افراد پک اپ میں رکھ کر لے جارہے تھے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم وہاں پہنچی اور ڈرائیور کے ساتھ ایک اور شخص کو زیرِ حراست لے لیا۔

پنجاب دوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز کا کہنا تھا کہ سور کا یہ مبینہ گوشت بڑی بڑی فوڈ چینز کو فروخت کیا جاتا تھا جبکہ مختلف آئسکریم فلیورز میں بھی اس کی چربی کو استعمال کیے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔

پنجاب دوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز کا کہنا تھا کہ حرام جانور کا گوشت بیچنے کی اطلاعات انہیں مختلف علاقوں سے ملتی رہتی ہیں، اب ریلوے سٹیشن سے پکڑے جانے والے حرام جانور کے گوشت کے لیبارٹری ٹیسٹس کروائے جائیں گے اور مزید کارروائی کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں