The news is by your side.

Advertisement

لاہور قلندرز اس بار ٹاپ پوزیشن پر نظر آئے گی، عثمان شنواری

لاہور: پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر عثمان شواری نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز اس بار ٹاپ پوزیشن پر نظر آئے گی اور ایونٹ میں نئی تاریخ رقم کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر عثمان شنواری نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پی ایس ایل کے پچھلے سیزن میں کوئٹہ کو آخری اوور میں پانچ رنز نہیں بنانے دئیے تھے۔ کوئٹہ کے احمد شہزاد کے خلاف بولنگ کرنے کا بہت مزہ آتا ہے۔

عثمان شنواری نے کہا کہ ٹیسٹ کی نسبت ٹی ٹوینٹی میں بولنگ کرنا مشکل ہوتا ہے، حریف بلے باز ہر گیند کو باؤنڈری کے پار پہنچانے کو تیار بیٹھے ہوتے ہیں، ایسے میں بولرز کو بہت چالاکی اور بیٹسمین کی کمزوریوں کو سامنے رکھ کر بولنگ کرنا ہوتی ہے۔

یہ پڑھیں: پی ایس ایل فائیو، لاہور قلندرز پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات بولر بے بس ہوجاتا ہے اور اس کی تمام کوششیں ناکام ہوجاتی ہیں، میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے اعصاب اور جذبات پر قابو رکھوں تاکہ اچھی بولنگ ہوسکے۔

عثمان شنواری نے مزید کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے تاہم لاہور قلندرز اس بار نئی تاریخ رقم کرے گی اور پوائںٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر نظر آئے گی، گزشتہ سال کارکردگی کا گراف بہت نیچے رہا ہے لیکن اس بار ایسا نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں آخری اوور میں یونائیٹڈ کو 9 رنز درکار تھے، عثمان شنواری اپنے آخری اوور میں 9 رنز دے بیٹھے تھے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں