لاہور (18 ستمبر 2025): لاہور میں ایک شخص کی بیوی، بیٹی اور بیٹے کو اغوا کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ریس کورس کے علاقے سے ایک شہری محمد مختیار کی پوری فیملی اغوا ہو گئی، جس میں اس کی بیوی، بیٹی اور بیٹا شامل ہیں۔
ریس کورس پولیس نے مغوی خاتون کے شوہر کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کر لیا، متاثرہ شخص نے بتایا کہ اس کی بیوی زوبیہ، 18 سالہ بیٹی آمنہ، اور 7 سالہ بیٹا نعمان 14 ستمبر کو لاپتا ہوئے۔
موٹر سائیکل کی ٹنکی پر ایک کروڑ 20 لاکھ روپے رکھ کر جانے والا لٹ گیا
محمد مختیار کے مطابق گھر کے افراد سودا سلف لینے حبیب اللہ روڈ مارکیٹ گئے تھے، لیکن اس کے بعد ان کا کوئی پتا نہیں چلا، تلاش کے باوجود بیوی، بیٹی اور بیٹے کا سراغ نہ مل سکا۔
پولیس نے 15 ستمبر کو محمد مختیار کے بیان پر اغوا کا مقدمہ درج کیا، مدعی کا کہنا ہے کہ 5 روز گزرنے کے باوجود پولیس تاحال مغویوں کا سراغ نہیں لگا سکی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


