لاہور : لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ جس سے لطف اندوز ہونے ہونے کے لئے لوگوں نے پارکوں اور باغوں کا رخ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں بارش کیا ہوئی۔ زندہ دلان لاہور نے حبس اور گرمی سے سکھ کا سانس لیا۔ تیز بارش اور ہواؤں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
چھٹی کاد ن گزارنے منچلے اور فیملیز نے باغوں اور پارکوں کا رخ کرلیا۔ باغو ں میں لوگ جہاں سبزے سے لطف اندوز ہوئے وہیں پرندوں کی کانوں کو لبھاتی آوازوں نے انہیں روکے رکھا اور گھر جانے نہیں دیا۔
بارش سے سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔ جبکہ بارشوں سے صوبائی دارالحکومت میں بجلی کے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے اور مختلف علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے ۔
شہر بھر میں دہی بھلے سموسوں کی دکانوں پر رش بھی بڑھ گیا ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کی تھی ۔