The news is by your side.

Advertisement

اشتعال انگیز تقریر، سڑک بلاک کرنے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج

لاہور: لاہور میں مسلم لیگ ن کی ریلی میں اشتعال انگیز تقاریر اور سڑک بلاک کرنے پر مریم نواز کے خلاف پرچہ کٹ گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز ریلی میں اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور سڑک بلاک کرنے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر بھی 7 مقدمات درج کیے گئے، مریم اورنگزیب، ایاز صادق، سعد رفیق، عطا تارڑ اور طلال چوہدری سمیت 45 رہنما اور 4 ہزار کارکن کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت جانے والی ہے، مقدمات کہیں اسٹینڈ نہیں کرتے، تحریک رکے گی نہیں، حکومت کو بھیج کر دم لیں گے۔

ملک میں انتقام پر نہیں انصاف پر مبنی فیصلے ہونے چاہئیں، مریم نواز

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے شاہدرہ ٹاؤن میں مریم نواز سے ایک ریلی سے خطاب کیا تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی آواز ملک کے کونے کونے میں گونج رہی ہے، سوشل میڈیا پر ن لیگ کی آواز بلند کرنیوالوں کو سلام کرتی ہوں، سوشل میڈیا کی ذمہ داری مجھے 7سال پہلے نوازشریف نے دی تھی۔

مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ ایک ایکسپائر اقامہ پر نوازشریف کو باہر کردیا گیا، 2018 کا الیکشن چوری کرکے حکومت مسلط کی گئی، جس بس کا ڈرائیور سلیکٹڈ ہے وہ چل نہیں رہی روز دھکا لگانا پڑتا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں