ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

رمضان میں عوام کے لیے بڑی خوشخبری، تیل اور گھی کی قیمتوں میں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (18 فروری 2026): عوام کے بڑی خوشخبری ہے کہ حکومت پنجاب نے رمضان المبارک میں تیل اور گھی کی قیمتوں میں ریلیف کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید اور گھی ملز مالکان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران تمام گھی اور کوکنگ آئل کی مصنوعات پر 10 سے 16 روپے فی کلو گرام اور فی لیٹر تک رعایت دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی سلمیٰ بٹ کے مطابق ماہ مبارک میں معیاری تیل اور گھی سستے داموں مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر مستقبل میں پام آئل کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو انڈسٹری اتھارٹی کی مشاورت سے قیمتوں میں فوری ریلیف فراہم کرے گی۔

گھی ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسجد عارف نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مارکیٹ میں معیاری گھی کی وافر فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے تیل اور گھی کی کوالٹی اور یونٹ مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے لیے انڈسٹری کے لیے رہنمائی کو سراہا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں