لاہور: پرانا راوی پل کے قریب گھر کی چھت گرنے سے چھ افراد زخمی ہو گئے،جنہیں میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے پرانا روای پل پھاٹک نمبر 5 کے قریب گھر کی چھت گرنے سے چھت پر سوئے چھ افرا د ملبے سمیت زمین پر گرنے سےزخمی ہو گئے.
ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر تمام افراد کو ملبے سے باہر نکالا جنہیں میواسپتال منتقل کیاگیا،زخمی ہونے والوں میں 3سالہ علیشہ 8سالہ زینت،22سالہ آسیہ،49سالہ زینب،35سالہ عمر اور 30سالہ آصف شامل ہے.
ابتدائی طور پر اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ملبے سے نکالااہل علاقہ کا کہنا تھا کہ چھت گرنے کی وجہ گزشتہ روز ہونے والی بارش تھی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی جبکہ امدادی کارروائیاں تاخیر کا شکا رہیں.