The news is by your side.

Advertisement

شاہی قلعہ میں شادی، ڈائریکٹر مارکیٹنگ آصف ظہیر کو عہدے سے ہٹادیا گیا

لاہور: شاہی قلعہ میں شادی کی تقریب کے معاملے پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ آصف ظہیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہی قلعہ میں شادی کی تقریب کے معاملے پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ آصف ظہیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، شادی کی تقریب کے انعقاد سے متعلق آصف ظہیر کا بڑا کردار سامنے آیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہی قلعے میں آصف ظہیر نے شادی کی تقریب کے معاملات طے کیے تھے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ملک کے بڑے صنعتکار کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کے لیے بین الاقوامی ورثہ شاہی قلعہ کو شادی ہال بنادیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ملک کے بڑے صنعتکار کے صاحبزادے کا ولیمہ، شاہی قلعہ شادی ہال میں تبدیل

شادی شاہی باورچی خانہ میں منعقد کی گئی تھی، دعوت ولیمہ میں ڈھائی سے تین سو افراد شریک ہوئے تھے، شاہی باورچی خانہ میں باقاعدہ قناتیں گاڑھی گئیں اور دیواروں پر فانوس لٹکائے گئے جبکہ تقریب کے بعد قلعےکےمختلف حصوں میں کچرا اور بچا کھچا سامان بھی پھینک دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے ایک کارپوریٹ ڈنر کے نام پر اجازت نامہ لیا گیا تھا جس کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹرکچر متاثر نہ کرنے کی واضح ہدایات دی گئی تھیں۔

اجازت نامے کے برعکس کارپوریٹ ڈنر کی بہ جائے قلعے میں شادی کی تقریب منعقد کی گئی تھی، ڈی جی والڈ سٹی لاہور کامران لاشاری کا کہنا تھا کہ شاہی باورچی خانے میں دھوکے سے شادی کی تقریب ہوئی، جب کہ یہاں ثقافتی پروگرام کی اجازت لی گئی تھی، اس دھوکے بازی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں