اشتہار

پنجاب میں سیکیورٹی خدشات، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی، البتہ انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب نے سیکیورٹی خدشات کو مدِنظر رکھتے ہوئے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور (کھلی فضا میں) ڈرون اڑانے پر 30 روز کے لیے مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں یہ فیصلہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر سیکرٹری داخلہ نے ضابطہ فوجداری کے سیکشن 144 کا استعمال کرتے ہوئے کیا ہے۔

البتہ انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

ہالز اور مارکیز کے اندر کوریج کے لیے چھوٹے ڈرون کی محدود استعمال کی اجازت ہوگی، تاہم اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی تمام تر ذمہ داری تقریب کے منتظمین پر عائد ہوگی۔

محکمہ داخلہ نے اجازت کے امور کو سنبھالنے کے لیے ضلعی سطح پر "سیف ڈرون یوزیج کمیٹی” تشکیل دے دی ہے۔

FOLLOW US ON ARY TUBE

زرعی، آبپاشی اور تحقیقی مقاصد کے لیے ڈرون کا استعمال صرف سیف ڈرون یوزیج کمیٹی کی تحریری اجازت کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے پنجاب بھر میں انتظامیہ اور پولیس کو ان احکامات پر سخت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

اہم ترین

خواجہ نصیر
خواجہ نصیر
خواجہ نصیر اے آر وائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں اور صوبہ پنجاب کی سیاسی خبروں پر نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں