بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

عیدالاضحیٰ پر دفعہ 144 نافذ ہو گی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (20 مئی 2026): پنجاب بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر دفعہ 144 نافذ ہو گی محکمہ داخلہ نے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب بھر میں عیدالاضحیٰ کے دن سے دفعہ 144 کا نفاذ ہوگا۔ 27 مئی سے نافذ ہونے والی دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کا اطلاق 2 جون تک جاری رہے گا۔

اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کی جانب سے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ دفعہ 144 کے تحت عوامی مقامات پر قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں یا نہر میں پھیکنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

اس پابندی کے تحت دریاؤں، جھیلوں، نہروں اور ڈیمز میں تیراکی اور نہانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے جب کہ منظور شدہ مویشی منڈیوں کےعلاوہ کسی بھی جگہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کی اجازت نہیں ہو گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ادارے ہی قربانی کی کھالیں وصول کر سکیں گے۔

محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندیوں کا فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ، امن و سکون اور ماحول کی بہتری کیلیے کیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

+ posts

خواجہ نصیر اے آر وائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں اور صوبہ پنجاب کی سیاسی خبروں پر نظر رکھتے ہیں

اہم ترین

خواجہ نصیر
خواجہ نصیر
خواجہ نصیر اے آر وائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں اور صوبہ پنجاب کی سیاسی خبروں پر نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں