ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

لاہور قلندرز کا پشاور زلمی کو 171 رنز کا ہدف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ایس ایل 6 کے 17ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا، ٹم ڈیوڈ نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

بین ڈنک نے 48 رنز کی ذمہ دار اننگز کھیلی ان کی اننگز میں تین چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔

- Advertisement -

 فخر زمان 1 رن پر وہاب ریاض کا نشانہ بنے، کپتان سہیل اختر 7 رنز بنا کر محمد عرفان کو وکٹ دے بیٹھے، محمد فیضان 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد حفیظ 2 رنز بنا کر چلتے بنے، راشد خان 8 رنز بناسکے۔

ٹم ڈیوڈ 64 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ جیمز فالکنر نے 22 رنز برق رفتار کی اننگز کھیلی۔

زلمی کی جانب سے فیبین ایلن نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، وہاب ریاض، محمد عرفان اور عمید آصف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر سہیل اختر الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے لاہور قلندرز کو کم سے کم اسکور میں آؤٹ کرسکیں۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کامیابی سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، آج کا میچ بھی جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

اسکواڈ

واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دی۔

یاد رہے کہ لاہور قلندرز نے گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں