ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

رمضان میں تجارتی مراکز کب تک کھلیں گے؟ بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (18 فروری 2026): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان المبارک کے ماہ مقدس میں شاپنگ مالز اور مارکیٹوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان المبارک 2026 کے مقدس مہینے کے دوران شاپنگ مالز اور مارکیٹوں کے کاروباری اوقات میں توسیع کی منظوری دے دی۔

یہ فیصلہ پنجاب شاپس اینڈ اسٹیبلشمنٹ آرڈیننس 1969 کے تحت دیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے بالخصوص دکانوں، شاپنگ مالز، سپر مارکیٹوں، چین اسٹورز اور ریستوراں کو فائدہ پہنچے گا۔

اس حوالے سے صوبے بھر کے متعلقہ حکام اور مقامی انتظامیہ کو نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آف لیبر ویلفیئر اور ڈپٹی کمشنرز کو نئے احکامات کی تعمیل کو یقینی بنانے کا کام سونپا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں