لاہور(20 اکتوبر 2025): ڈی جی ماحولیات نے کہا ہے کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں آج سے سڑک پر نہیں چلیں گی، ٹریفک پولیس فوری کریک ڈاؤن کرے۔
ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں آج سے سڑک پر نہیں چلیں گی، ٹریفک پولیس فوری کریک ڈاؤن کرے، بغیر فٹنس اور بغیر VICS سرٹیفکیٹ گاڑیوں کو فوراً بند کیا جائے، حکم جاری کر دیا ہے۔
ڈاکٹر عمران حامد شیخ کا کہنا تھا کہ شہر کی سڑکوں اور تعمیراتی مقامات پر روزانہ دو بار پانی کا چھڑکاؤ لازمی ہوگا، کوڑا جلانے والوں کو اب کوئی رعایت نہیں ملے گی، فوری گرفتاری اور مقدمات درج کیے جائیں۔
ڈی جی ماحولیات کا کہن اتھا کہ تمام کنسٹرکشن سائٹس پر ماحولیاتی شرائط کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈمپ مٹی، ریت اور ملبہ بغیر کور لے جانے والی گاڑیوں کو فوراً پکڑا جائے اور اب کارروائی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس، ایگری کلچر ٹیمیں فیلڈ میں نکلیں، سڑکوں پر دھول اور مٹی اب اسموگ کا ایندھن نہیں بننے دیں گے، میونسپل ادارے روزانہ کارروائی کریں۔
اسکولوں میں بچوں اور والدین کو ماسک کے استعمال پر پابند کیا جائے، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ متحرک ہو، تمام ادارے غیر سنجیدگی چھوڑیں، فضائی آلودگی اب صرف زبانی نہیں، عملی جنگ ہوگی۔
اسموگ میں خطرناک اضافہ ، لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


