ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

ایلومینیم کی آڑ میں ممنوعہ دھات کی اسمگلنگ کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

جنوری(9 جنوری 2026) کسٹمز انفورسمنٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایلومینیم کی آڑ میں ممنوعہ دھات کیڈمیم کی اسمگلنگ کا انکشاف کر دیا۔

کسٹمز انفورسمنٹ نے کارروائی کے دوران دو ٹن سے زائد مضر اور ممنوعہ دھات کیڈمیم قبضے میں لے لی، کسٹمز حکام کے مطابق ممنوعہ دھات کیڈمیم کو این ایل سی ڈرائی پورٹ سے ایلومینیم کے نام پر کلیئر کروایا گیا تھا۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ شک کی بنیاد پر کسٹمز انفورسمنٹ نے ڈرائی پورٹ کے باہر کنٹینر کو چیک کیا، جہاں جانچ پڑتال کے دوران معلوم ہوا کہ کنٹینر میں ایلومینیم کے بجائے ممنوعہ دھات کیڈمیم موجود ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ مضر دھات مصنوعی جیولری بنانے کے لیے امپورٹ کی گئی تھی، حالانکہ دنیا بھر میں انسانی استعمال کے لیے کیڈمیم کو انتہائی خطرناک اور ممنوع قرار دیا جا چکا ہے۔

 کسٹمز حکام کے مطابق پاکستان میں کیڈمیم کی امپورٹ کے لیے متعلقہ حساس ادارے کا این او سی لازمی ہے، جو اس کھیپ کے لیے حاصل نہیں کیا گیا تھا۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر کسٹمز انفورسمنٹ نے دو ٹن سے زائد کیڈمیم ضبط کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

جبکہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے غیر قانونی اور خطرناک دھاتوں کی سمگلنگ کے خلاف سخت نگرانی کا واضح پیغام دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں