The news is by your side.

Advertisement

لاہور، شادی سے 3 روز قبل 24 سالہ لڑکی گھر کی دہلیز پر قتل

لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں 24 سالہ لڑکی کو گھر کی دہلیز پر قتل کردیا گیا، حرا کی تین روز بعد شادی تھی، شادی کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے شادی سے تین روز قبل فائرنگ کرکے 24 سالہ لڑکی کو قتل کردیا، قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق نئی زندگی کے آغاز سے قبل ہی حرا کی خوشیوں کو نظر لگ گئی، حملہ آوروں نے گھر کی دہلیز پر فائرنگ کرکے بی اے کی طالبہ حرا کی جان لی۔

مزید پڑھیں: شقی القلب ماں نے 2 بچے پانی کی ٹینکی میں ڈبو دیے

رپورٹ کے مطابق  والد نے مزاحمت کی تو حملہ آوروں نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی لڑکی کو اپنے ساتھ لے گئے اور کچھ دور لے جاکر گولیاں ماردیں۔

مقتولہ کے والد ریاض کا کہنا ہے کہ 2 ملزمان نے فائرنگ کی اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے عینی شاہد غلام حیدراور بشیر کے سامنے فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لڑکی کا زیور بھی اتار کر لے گئے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں