تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

لاہور: ڈاکوؤں نے پیدل آکر فیملی کو لوٹ لیا

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مسلح ڈاکوؤں نے پیدل آکر فیملی کو لوٹا اور باآسانی فرار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے تھانہ مغل پورہ کی حدود میں تین ڈاکوؤں نے گلی سے جانے والی موٹر سائیکل سوار فیملی کو لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

ویڈیو میں تینوں ڈاکوؤں کو موٹر سائیکل سوار فیملی کو روکتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر فیملی سے 60 ہزار روپے، موبائل فون، موٹر سائیکل چھینی اور باآسانی فرار ہوگئے۔

متاثرہ شہری کی جانب سے تھانہ مغل پورہ میں تینوں ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جائے گی اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لاہور میں خواتین کے ساتھ واقعات کے بعد لوٹ مار کی وارداتیں بھی بڑھ گئی ہیں، پنجاب پولیس اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں قابو پانے میں ناکام ہے۔

Comments

- Advertisement -