جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

بسنت کا تہوار! تین دن میں 54 کروڑسے زائد کی ڈور اور پتنگیں فروخت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : بسنت کے موقع پر تین دن میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور پتنگیں فروخت ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق بسنت کے موقع پر لاہور کی مارکیٹس میں تین دن کے دوران چون کروڑ روپے سے زائد کی ڈور اور پتنگیں فروخت ہو گئیں۔

ترجمان پرنگ فروش انجمن نے بتایا کہ خریداری کے تیسرے روز مارکیٹس میں تقریباً 5 لاکھ سے زائد پتنگیں اور گڈے اور 10 ہزار سے زائد پنے فروخت ہوئے، جبکہ تیسرے روز پتنگوں کی قیمتوں میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ تاوا گڈا 650 روپے میں فروخت ہوا ،ایک تاوا 450 روپے اور پونا تاوا 250 روپے میں فروخت کیا گیا۔

دو پیس کا پنا 7 سے 8 ہزار روپے میں اور چار پیس کا پنا 12 سے 15 ہزار روپے میں فروخت ہوا۔

پہلے روز 16 کروڑ، دوسرے روز 18 کروڑ اور تیسرے روز تقریباً 20 کروڑ روپے کی خریدو فروخت ریکارڈ کی گئی تاہم مارکیٹ میں دستیابی میں کمی اور قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں