اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

لاہور : خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز منتقل کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نجی یونیورسٹی میں خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی نجی یونیورسٹی میں خودکشی کرنے والی طالبہ جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے۔

میڈیکل بورڈ نے بتایا کہ طالبہ کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے اور اس نے خوراک لینا شروع کر دی ہے۔

طالبہ کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جہاں پروفیسر آصف بشیر کی سربراہی میں نیوروسرجری یونٹ ون اس کا علاج کرے گا۔

میڈیکل بورڈ نے مریضہ کو منتقلی کے لیے فٹ قرار دیا ہے اور پیر کی صبح 9 بجے طالبہ کی ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، میڈیکل بورڈ نے مریضہ کو منتقلی کے لیے فٹ قرار دیا

میڈیکل بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ مریضہ ہوش میں ہے، خود سانس لے رہی ہے اور آکسیجن لیول نارمل ہے۔ اہل خانہ سے بھی بات چیت جاری ہے۔

عمومی دیکھ بھال کے تحت آرتھوپیڈکس ڈیپارٹمنٹ طالبہ کے ٹانگوں کے زخموں کی باقاعدہ ڈریسنگ کر رہا ہے، جبکہ پروفیسر فائزہ اور ڈاکٹر عالیہ کی نگرانی میں طالبہ کے کونسلنگ سیشنز بھی جاری ہیں۔

میڈیکل بورڈ نے بتایا کہ طالبہ کی صحت کے پیش نظر اسے نیورو سائنس انسٹیٹیوٹ منتقل کرنا طبی طور پر محفوظ اور ضروری تھا۔

+ posts

حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں