بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

گھریلو ملازمہ سے زیادتی اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(18 فروری 2026): گھریلو ملازمہ سے زیادتی اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور کی گلبرگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 14 سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی کرنے اور اس کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے ملزم کو ایف سی کچی آبادی سے گرفتار کر لیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق، متاثرہ لڑکی اپنے والدین کے ہمراہ ایک نجی سوسائٹی میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی۔ لڑکی کی اپنی ایک سہیلی کے ذریعے ملزم حسنین سے دوستی ہوئی، جس نے اسے بہانے سے باہر ملنے کے لیے بلایا۔ ملزم لڑکی کو ورغلا کر کھانے کے بہانے ایک نجی ہوٹل لے گیا جہاں اس نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا لیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے بعد ازاں لڑکی کو بلیک میل کرنے کے لیے ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل بھی کر دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کی اور ملزم حسنین کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں