لاہور(15 مارچ 2026): چوہنگ میں 5 ماہ قبل 28 سالہ نوجوان مدثر حسین کے قتل کا معمہ حل ہو گیا ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ چوہنگ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم اور اس کی بیوی کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن صدر، عبداللہ عمران چیمہ کے مطابق مقتول مدثر اور مرکزی ملزم کی بیوی کے درمیان مبینہ تعلقات تھے، جس کا رنج رکھ کر میاں بیوی نے مل کر قتل کا منصوبہ بنایا۔ منصوبے کے تحت خاتون نے مدثر حسین کو ملنے کے بہانے گھر بلایا اور اسے بوتل میں زہریلا ‘کالا پتھر’ ملا کر پلا دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زہریلی بوتل پینے کے بعد مدثر حسین کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ دو روز تک اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور انویسٹی گیشن کی مدد سے ملزمان تک رسائی حاصل کی اور اب دونوں قانون کی گرفت میں ہیں۔
لاہور: مبینہ پولیس مقابلوں میں 4 ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


