لاہور سے تحریک طالبان کے دو دہشت گرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد -
The news is by your side.

Advertisement

لاہور سے تحریک طالبان کے دو دہشت گرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

لاہور : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے لاہور کے علاقے بھٹہ چوک کے قریب کارروائی کرکے پاکستان تحریک طالبان کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے گرفتار کئے گئے دہشت گردوں میں محمد یوسف اور انظر گل شامل ہیں۔یہ دہشت گرد لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کو ٹارگٹ کرنے کے منصوبہ پر کام کر رہے تھے۔

گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے چار سو دس گرام دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر، الیکٹرک سرکٹ اورایک فٹ پرائما کورڈ برآمد کیا گیا ہے

ترجمان کے مطابق دونوں دہشت گردوں میں سے محمد یوسف مانانوالہ اسٹاپ نزد بیدیاں روڈ، لاہور جبکہ انظر گل ۔محمند ایجنسی ، چارسدہ پشاورکا رہائشی ہے۔

پولیس اسٹیشن سی ٹی ڈی لاہور میں ان دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔جببکہ سی ٹی ڈی کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں