پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

لاہور سے گرفتار 5دہشت گردوں کے دورانِ تفتیش سنسنی خیز انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گرفتار ہونے والے پانچ دہشت گردوں نے دورانِ تفتیش سنسنی خیز انکشافات کئے کہ وہ پنجاب کی اعلی سیاسی اور عسکری شخصیت کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں پولیس نے چار دہشت گردوں اور ان کے سہولت کار کو خودکش جیکٹس اور جدید اسلحہ سمیت گرفتار کیا تھا، گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں کاشف، ڈاکٹر کراچی، نبیل اور حیدر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد کاشف انڈونیشیا میں بالی بم دھماکے کا نائب ماسٹر مائنڈ ہے جبکہ اس دھماکے کا ماسٹر مائنڈ عمر عاطق پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہے۔

دوران تفتیش دہشت گردوں نے انکشاف کیا کہ انھوں نے پنجاب کی اعلی سیاسی اور عسکری شخصیت کو نشانہ بنانا تھا اور ان کے مزید چار ساتھی بھی لاہور پہنچنے والے تھے۔

دہشت گرد کاشف نے بلوچستان اور کراچی میں بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں سیکڑوں افراد کو قتل کیا، گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش کی جارہی ہے اور اہم انکشافات کی توقع ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں