(19 اکتوبر 2025): لاہور میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، عالمی درجہ بندی کے مطابق لاہور کو دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر قرار دیا گیا ہے۔
لاہور میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا، اسموگ کی اوسط شرح دو سو سے تجاوز کر گئی، جبکہ نئی دہلی ایئر کوالٹی انڈیکس کے لحاظ سے دوسرا آلودہ ترین شہر ہے۔
اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق اسموگ کے باعث لاہور میں شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق لاہور مشرق سے آنے والی ہواؤں کی زد میں ہے، آج اوسط اے آئی کیو ایک سو پچانوے سے دوسو دس تک رہنے کا امکان ہے۔
اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کا کہنا ہے کہ دن میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اے کیو آئی میں کمی آنے کا امکان ہے، شام 6 سے رات 11 بجے کے دوران ائیر کوالٹی انڈیکس 165 سے 200 کے درمیان رہے گا۔
اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کا کہنا تھا زیادہ فضائی آلودگی کی زد میں آنے والے علاقوں میں اینٹی اسموگ گنز استعمال کی جائیں گی، لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں اے کیو آئی 459 ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ گلبرگ میں 396، شادمان میں 384، ماڈل ٹاؤن میں اے کیو آئی 362 ریکارڈ کیا گیا ہے، لاہور ایئرپورٹ میں اے کیو آئی 398 ریکارڈ کیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


