بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

لاہورمیں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں رنگ محل کے علاقے شاہ عالم مارکیٹ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 3 افراد ملبے تلے دب گئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

لاہور: مکان کی چھت گرنے سے چھ افراد جاں بحق

اس سے قبل رواں سال اپریل میں لاہور کے علاقے محلہ اسلم خان بھاٹی گیٹ میں مکان کی چھت گرنے سے چھ افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جبکہ چار افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے زندہ نکال لیا گیا تھا ، ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل تھے۔

ہرنائی میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور5 بچے جاں بحق

یاد رہے کہ 25 مارچ 2019 کو بارش کے باعث ہرنائی کے علاقے زندہ پیر میں گھرلینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگیا تھا، ماں اور 5 بچے جاں بحق جبکہ 2 سال کی بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں