The news is by your side.

Advertisement

لاہور: حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے تین مبینہ دہشت گرد گرفتار

لاہور: کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے ایک کارروائی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواد برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کارروائی بندر روڈ پر کی گئی جس میں کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے تین ملزموں ادریس، غلام دستگیر اور طاہر یوسف کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سرکاری عمارتوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے تاہم انہیں پہلے ہی گرفتار کرکے دہشت گردی کے کسی بھی بڑے واقعے کا پہلے ہی تدارک کرلیا گیا، ملزمان سے تفتیش کاعمل جاری ہے جس کے بعد ان کے دیگر ساتھیوں یا معاونت کرنے والے افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جائیں گے۔

واضح رہے لاہور سمیت پنجاب میں کالعدم جماعتوں کی حمایت میں خاموش اضافہ ہوا ہے،دیگر صوبوں میں بہ نسبت لاہور میں کالعدم جماعتوں کے قدم زیادہ مضبوط ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں