کراچی (16 مارچ 2026): ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے دبئی جانے والی غیر ملکی پرواز آدھے راستے سے واپس لوٹ آئی۔
لاہور ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 623 کو روانہ ہونے کے بعد فضا سے واپس لاہور اتار لیا گیا ہے، متاثرہ پرواز میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملے کے بعد پروازوں میں شدید خلل پڑا ہے، ایک فیول ٹینک میں آگ لگنے کے بعد احتیاطاً ایئرپورٹ کی فلائٹس عارضی طور پر معطل کر دی گئیں، جس کے نتیجے میں کئی بین الاقوامی پروازیں یا تو موڑ دی گئیں یا واپس اپنے روانگی والے شہروں کی طرف لوٹ گئیں۔
اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں
حملے کی وجہ سے لگنے والی آگ کئی گھنٹوں تک جلتی رہی لیکن بعد میں سول ڈیفنس نے اسے قابو کر لیا، ابتدائی طور پر تمام فلائٹس روک دی گئیں اور کئی طیاروں کو راستے میں روک دیا گیا یا دوسرے ایئرپورٹس کی طرف موڑ دیا گیا، تاہم بعد میں محدود تعداد میں پروازیں دوبارہ شروع کر دی گئیں۔
روئٹرز کے مطابق دبئی ایئرپورٹ محدود پروازوں کے ساتھ دوبارہ چل رہا ہے، کچھ فلائٹس ابھی بھی تاخیر یا منسوخ ہو رہی ہیں، اور کئی طیاروں کو متبادل ایئرپورٹس جیسے المکتوم انٹرنیشنل کی طرف موڑا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


