پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

لاہور:‌ چچا کے گیراج سے دو بھتیجوں‌ کی 5 روزہ پرانی لاشیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: لاہور میں چچا کے گیراج سے دو بھتیجوں کی پانچ روزہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت کرلی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے بابر خان کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ایک گھر کے گیراج سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچی اور اس نے لاشوں کو شناخت کےلیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ لاشیں 4 سے 5 روز پرانی ہیں، ان کی شناخت سلیم اور زبیر کے ناموں سے ہوئی اور یہ دونوں بھائی ہیں، تحقیقات شروع کردی ہیں، سلیم اور زبیر چند دنوں سے لاپتا تھے۔

پولیس کے مطابق گیراج ایوب نامی شخص کا ہے جو ان لڑکوں کا چچا ہے، ایوب گھر سے غائب ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں