منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

لاہور : کالج بس پر کار سواروں کی فائرنگ، 2 طالبات زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سندر میں کالج بس پر کارسواروں کی فائرنگ سے دو طالبات زخمی ہوگئیں، کالج بس میں سوارطالبات ٹرپ پر پتوکی سے آزاد کشمیر جا رہی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق لااہورکے علاقے سندرمیں کالج بس پر کارسواروں نے فائرنگ کردی ، فائرنگ کے نتیجے میں دو طالبات زخمی ہوئیں۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی طالبات کی شناخت عائشہ اور نمرہ کے نام سے ہوئی، زخمی طالبات کو جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، کالج بس میں سوارطالبات ٹرپ پر پتوکی سے آزاد کشمیر جا رہی تھیں۔

- Advertisement -

پولیس نے سندر کی حدود موہلنوال میں نجی کالج کی بس پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا ہے ، مقدمہ متاثرہ لڑکی عائشہ کےبھائی کی مدعیت میں تھانہ سندر میں درج کیا گیا۔

مقدمے کے متن میں کہا ہے کہ زخمی ہونے والی عائشہ اور نمرہ پتوکی میں نجی کالج کی طالبہ ہیں ، موہلنوال روہی نالےکےقریب کارسواروں نےبس پرفائرنگ کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں