The news is by your side.

Advertisement

لاہور: دو سگی بہنوں کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا

لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں بچوں کے مبینہ اغوا کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث والدین کو سخت تشویش لاحق ہوگئی ہے۔

لاہور میں بچوں کے مبینہ اغوا کے واقعات تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے ہیں، کھبی دشمنی کے نام پر کمسن بچوں کو اغوا کرلیا جاتا ہے تو کبھی جنسی ہوس کی خاطر بچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایسے واقعات تواتر کے ساتھ جاری ہے، آج اس میں ایک کیس کا اور اضافہ ہوا ہے، جہاں اچھرہ سے دو بہنیں مبینہ طور پر اغوا کرلی گئیں ہیں۔

اہل خانہ کے مطابق عائشہ اور فاطمہ گلزار گھر سے اسکول گئیں مگر واپس نہ آئیں، دونوں بچیوں کی عمریں 11،12سال کے درمیان ہیں، ایک بچی پانچویں جبکہ دوسری چھٹی کلاس کی طالبہ ہے، دونوں بہنیں اچھرہ ہائی اسکول میں زیرتعلیم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران لڑکیوں اور بچوں سمیت 12 افراد اغوا

اہل خانہ کے مطابق بچیوں کو کافی جگہ تلاش کیا ، ناکامی کے بعد بچیوں کے اغوا کی درخواست جمع کرادی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا نوٹس

ادھر اچھرہ سے دو بہنوں کےمبینہ اغوا کے واقعہ پر ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو فوری کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

ڈی آئی جی سہیل چوہدری نے حکم دیا کہ بچیوں کی فوری بازیابی کیلئے ہر ممکن اقدام کیےجارہےہیں،بچیوں کو جلد تلاش کرلیاجائےگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں