ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

لاہور کی نجی یونیورسٹی میں طالبہ کی خودکشی کی کوشش، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(6 جنوری 2026): لاہور کی نجی یونیورسٹی میں طالبہ کے تیسری منزل سے چھلانگ لگانے کا واقعے میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع ایک نجی یونیورسٹی کے فارمیسی کے شعبے کی طالبہ کی جانب سے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا۔

پولیس تفتیش کے مطابق طالبہ 7 بجکر 58 منٹ پر یونیورسٹی آنے کے بعد کلاس میں نہیں گئی طالبہ نے تیسری منزل سےکودنے سے قبل 27 منٹ تک فون پر بات کرتی رہی اور 8 بجکر 30 منٹ پر لڑکی نے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی۔

پولیس تفتیش میں بتایا گیا کہ طالبہ نے چھلانگ لگانے سے پہلے آخری کال موبائل سے ڈیلیٹ کردی تھی، بھائیوں نے لڑکی کو پرانا موبائل خراب ہونے پر وقوعہ سے ایک روز قبل نیا موبائل لیکر دیا تھا، لڑکی کے دونوں بھائیوں کے تفصیلی بیان ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں ہونے والے ٹیسٹ میں طالبہ نے 35 میں سے 18 نمبر لیے تھے، طالبہ نے حاصل کردہ نمبرز سے غیر مطمئن ہوکر والد اور بھائیوں کو بھی بتایا تھا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملےکی مزید تفتیش جاری ہے، حتمی وجہ کا تعین جلد کر لیا جائے گا۔

لاہور : طالبہ کی خودکشی کی کوشش، نجی یونیورسٹی کے کیمپس بند

یاد رہے یونیورسٹی آف لاہور میں فارمیسی کی طالبہ نے خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے چوتھی منزل سے چھلانگ لگادی تھی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی تھی جبکہ 19 دسمبر کو یونیورسٹی کے اسی مقام پر ڈی فارمیسی کے طالبعلم اویس نے بالائی منزل سے کود کر خودکشی کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں