لاہور (23 دسمبر 2025): یونیورسٹی آف لاہور میں طالب علم محمد اویس نے جامعہ کی بلڈنگ سے چھلانگ لگا کر مبینہ خودکشی کر لی۔
طالب علم محمد اویس نے فارمیسی بلڈنگ کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ خودکشی کی جس کے بعد طلبہ انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال لے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: طالب علم نے امتحانی مرکز سے واپس آکر خودکشی کیوں کی؟
محمد اویس کے والد علی رزاق کے کہنے پر پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا، تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کی۔
واضح رہے کہ طلبہ نے گزشتہ روز یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا۔
محمد اویس کے بھائی کا مؤقف
دوسری جانب، طالب علم محمد اویس کے بھائی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں کوئی مالی مسئلہ نہیں تھا فیس کے واؤچرز موجود ہیں، بھائی کو ٹیچرز کی طرف سے ذہنی طور پر ٹارچر کیا جا رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ محمد اویس پر دباؤ تھا کہ حاضری کم ہونے پر امتحان میں نہیں بیٹھنے دیا جائے گا، اس نے میڈم سے درخواست کی کہ میرا سیمسٹر ضائع ہو جائے گا۔
انہوں نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور قصور وار کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں


