لاہور : نواب ٹاؤن میں نامعلوم چور گھر سے چار کروڑ روپے مالیت کے زیورات اور تین لاکھ روپے نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن کے ایک گھر میں چوری کی ایک بڑی واردات سامنے جہاں نامعلوم چوروں نے ایک گھر سے کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے صاف کر دیے ہیں۔
نامعلوم چور گھر سے 4 کروڑ روپے مالیت کے زیورات اور 3 لاکھ روپے نقدی لے اڑے ، چور اہلخانہ کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے اور اطمینان سے واردات انجام دی۔
ایف آئی آر کے مطابق اہلخانہ کی عدم موجودگی میں چور بالائی منزل کے دروازے کا شیشہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور تسلی سے واردات کی، چوروں نے گھر سے 80 تولہ سونا اور 3 لاکھ روپے نقدی چوری کی، جس میں 30 انگوٹھیاں، 4 طلائی سیٹ اور ڈائمنڈ سیٹ بھی شامل ہیں۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


