منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے 35 سالہ خاتون جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(27 فروری 2026): صوبائی دارالحکومت کے علاقے گرین ٹاؤن میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے 35 سالہ خاتون روبینہ جاں بحق ہو گئی۔

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے 35 سالہ خاتون روبینہ جاں بحق ہو گئی، پولیس نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے حقائق جاننے کے لیے قبر کشائی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

مقتولہ کے بھائی محمد شہباز نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ روبینہ کی شادی ایک سال قبل طلال نامی شخص سے ہوئی تھی۔ بھائی کا الزام ہے کہ گزشتہ روز سسرالیوں نے ان کی بہن کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا اور بعد ازاں اسے ‘دل کا دورہ’ قرار دے کر معاملے کو دبانے کی کوشش کی۔

درخواست گزار کے مطابق ملزمان نے خاموشی سے روبینہ کی تدفین کر دی تھی، تاہم مقتولہ کے چہرے پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے۔ لواحقین نے انصاف کے لیے پولیس سے رجوع کر لیا ہے جس پر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ اور تشدد کی تصدیق کے لیے قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد ثابت ہونے کی صورت میں محمد شہباز کی درخواست پر ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں