ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

لاہور میں خاتون 9 ماہ کی بیٹی سمیت گٹر میں گر گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ کے قریب خاتون اور بچی گٹر میں گر گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گٹر میں گرنے والی ماں اور 9 ماہ کی بیٹی کی تلاش شروع کردی گئی ہے، سیوریج لائن کا کچھ حصہ کھلا ہوا ہے۔

ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ سیوریج لائن میں گرنے والی خاتون کی شناخت سعدیہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر حادثہ اندھیرے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں کنسٹرکشن کا کام جاری تھا اور کچھ جگہوں سے سیوریج لائن کو کور کیا گیا تھا جبکہ کچھ جگہ پر سیوریج لائن کھلی ہوئی تھی۔

خاتون اور بیٹی کو گٹر میں گرے آدھا گھنٹہ ہوگیا اور ان کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

+ posts

احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں