تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

لاہور دھماکے کے بعد بے حس لوگ ’پرائز بانڈ‘ لوٹتے رہے

لاہور کے انارکلی بازار میں بم دھماکے کے بعد بعض بے حس لوگ زخمیوں کی مدد کے بجائے پرائز بانڈ لوٹتے رہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے انارکلی بازار میں دھماکا پرائز بانڈ کاؤنٹر کے باہر ہوا جس کے بعد چند شہریوں نے لوٹ مار شروع کردی تھی۔

دھماکے کے بعد ارد گرد آگ لگ گئی اور بھگڈر مچ گئی لیکن چند بے حس افراد نے موقع غنیمت جان کر پیسے اٹھانا شروع کردیے۔

ذرائع کے مطابق بیس سالہ عبداللہ نامی نوجوان کا پرائز بانڈ کاؤنٹر تھا جس پر تین لاکھ روپے موجود تھے، پرائز بانڈ کاؤنٹر کا مالک بھی دھماکے میں زخمی ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: انار کلی دھماکے کی تحقیقات میں اہم ترین پیش رفت

واضح رہے انارکلی بازار میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 26 زخمی ہوئے تھے، دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دو مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کیا ہے جبکہ واقعے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور دھماکا: ’ابصار گود میں تڑپٹا رہا، آخر میں لاش تھمادی‘

وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لاہور دھماکے کے پیچھےکون سی تنظیم ہے، بحثیت وزیر داخلہ ابھی بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔

Comments

- Advertisement -