لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں ماں بیٹی کا لرزہ خیز قتل ہوا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں گھر سے ماں بیٹی کی لاشیں ملی جن کی شناخت 45 سالہ بشریٰ اور20 سالہ ثنا کےناموں سے کی گئی، دونوں کو تیز دھارآلے سے قتل کیا گیا۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مبارک نامی شخص نے رشتے کے تنازع پر ماں بیٹی کا قتل کیا اور فرار ہوگیا۔
اندوہناک قتل کی خبر ملنے پر پولیس حکام میں کھلبلی مچ گئی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے جائے حادثے کا دورہ کیا اور قاتل کی فوری گرفتاری کے لئے ایس پی انویسٹی گیشن سٹی کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کا نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ 4 ہفتے میں کرنے کا حکم
ایس ایس پی نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اور فرانزک ٹیموں نےجائے وقوعہ سےشواہد اکھٹے کرلیے، ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم مبارک نے بھائی کی بیوی، اور ساس کو قتل کیا، ملزم کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئےکار لائےجارہے ہیں جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے شاہدرہ میں ماں بیٹی کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیا ہے اور سی سی پی او لاہور سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے، عثمان بزدار نے پولیس حکام کو جلد ملزم کی جلد گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔