لاہور : بھارتی شہروں سے آلودہ ہوائیں پاکستان میں داخل ہونے سے لاہورکاایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک سطح پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں آلودگی کی شدت خطرناک حد تک بڑھ گئی اور ایئرکوالٹی انڈیکس خطرناک سطح پر پہنچ گیا۔
بھارتی پنجاب کے پانچ شہروں سے آلودہ ہوائیں لاہور کی جانب 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آ رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے لپ امرتسر، فیروزپور، پٹیالہ سمیت 10 بھارتی شہروں سے دھوئیں اور آلودگی سے بھرپور ہوائیں پاکستان میں داخل ہو رہی ہیں، جس سے لاہور اور مضافاتی علاقوں میں اسموگ کی شدت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں : بھارتی آتشبازی کا دھواں پاکستان میں داخل، اسموگ میں خطرناک اضافہ کا خدشہ
پنجاب حکومت نے صورتحال کے پیش نظر اسموگ کے خلاف خصوصی مہم شروع کر دی ہے اور شہر کی اہم شاہراہوں اور صنعتی علاقوں میں پانی کا چھڑکاؤ اور اینٹی اسموگ گنز آپریشن جاری ہے۔
انتظامیہ کے مطابق لاہور کے داخلی راستوں پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ تعمیراتی مقامات پر دھول کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


