The news is by your side.

Advertisement

اورنج لائن میٹروٹرین چلنے کیلئے تیار

لاہور : اورنج لائن میٹروٹرین چلنے کیلئے تیار ہے، میٹروٹرین 28اکتوبر سے ڈیرہ گجراں تا انار کلی تک چلائی جاسکے گی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ٹرین پر عوام جنوری میں سفر کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی عوام کے لئے خوشخبری آگئی، ڈیرہ گجراں سے انار کلی تک اورنج لائن میٹروٹرین کے 13اسٹیشن پرکام مکمل کرلیا گیا ہے ، میٹروٹرین کے 28 اکتوبر سے ڈیرہ گجراں تا انار کلی تک چلائی جاسکے گی۔

ٹرین کو پہلی بار بجلی سے چلانے کا آزمائشی ٹرائل کیا جائے گا اور 11 دیگر اسٹیشن پر کام نومبر تک مکمل کرلیا جائے گا، کام مکمل ہونے پر پورے ٹریک پر ٹرین بجلی سے چلاکر آزمائشی ٹرائل ہوگا، آزمائشی ٹرائل کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا اور میٹروٹرین منصوبے،آزمائشی ٹرائل پر بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں : اورنج لائن ٹرین: سپریم کورٹ کی جنوری 2020 تک منصوبہ مکمل کرنے کی مہلت

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے منصوبے کو عوام کیلئے جلد آپریشنل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ٹرین پر عوام جنوری میں سفر کر سکیں گے اور اس کا کرایہ عام آدمی کی پہنچ میں رکھا جائے گا۔

یاد رہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے کی تکمیل کیلئے اگلے سال جنوری تک کی مہلت دی تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں