مدینہ منورہ: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان مدینہ منورہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
معروف اداکارہ لائبہ خان نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو اس حوالے سے آگاہ کیا، ساتھ ہی اپنے نکاح کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں۔
اداکارہ نے اب سے کچھ دیر قبل اپنے نکاح کا اعلان کیا ہے، تاہم اعلان کے بعد سے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ چند ماہ قبل اداکارہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ میں نے انڈسٹری میں کافی کام کرلیا ہے اور اب شادی کرنا چاہتی ہوں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو‘گڈ مارننگ پاکستان’کی عید کی خصوصی ٹرانسمیشن میں لائبہ خان نے بطور اداکار اپنے کیرئیر کے حوالے سے مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا تھا کہ میں صرف کام کرنا چاہتی ہوں، قطع نظر اس کے کہ مجھے کسی کے ساتھ کام کرنا پڑے۔
لائبہ خان نے صبا قمر سے متعلق اپنے وائرل بیان کی حقیقت بتا دی
اداکارہ نے کہا کہ مجھے یہ بھی لگتا ہے کہ میں نے اداکاری کرلی ہے اگرچہ مجھے بہت سارے بڑے ناموں کے ساتھ کام کرنے کے مواقع نہیں ملے لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں نے کافی کام کرلیا ہے، میں صرف ریٹائر ہونا چاہتی ہوں اور شادی کرنا چاہتی ہوں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


