جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

لائبہ خان کی ڈھولکی کے ایونٹ کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے اپنی ڈھولکی کے ایونٹ کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیو شیئر کر دی ہیں۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لائبہ خان اپنے ایک اور ایونٹ کی تصاویر و ویڈیو شیئر کی ہے، شیئر کی گئی ویڈیو مین انہوں نے بتایا کہ یہ ویڈیو ان کی ڈھولکی کی تقریب کی ہے۔

اس موقع پر لائبہ خان نے پستے رنگ کی قمیض اور کلوٹ زیب تن کی جس پر چاندی کے رنگ کا کام تھا، ساتھ میں پیچ رنگ کا دوپٹہ پہنا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Laiba Khan (@laibaakhanofficial)

 انہوں نے ایک ڈھولک کے ساتھ پوز دیا جس پر "لائبہ اور جواد کی شادی” لکھا ہوا تھا، لائبہ نے تقریب کے مطابق سادہ میک اپ کیا اور اپنے بالوں کو ایک خوبصورت لوئر پونی ٹیل میں باندھ رکھا تھا، مداح ان کے سادہ اور دلکش لُک کی تعریف کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Laiba Khan (@laibaakhanofficial)

اس سے قبل انہوں نے اپنے نکاح کا بھی اعلان کیا تھا، سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق ان کا نکاح بابرکت شہر مدینہ منورہ میں ہوا تھا۔

لائبہ خان نے اپنے دولہا میاں سے متعلق تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں، تاہم سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کے دولہا کا نام جواد ہے۔

لائبہ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز، دعائے خیر کی تصاویر وائرل

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں