منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

قطری شہزادے کے ساتھ شادی کی افواہیں پھیلائی گئیں، لائبہ خان

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں یوٹیوب پر ان کی قطری شہزادے کے ساتھ شادی کی افواہیں پھیلائی گئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ لائبہ خان نے حالیہ انٹرویو میں نجی زندگی ودیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

ایک سوال کے جواب میں لائبہ خان نے کہا کہ ماضی میں ان کی قطری شہزادے سے شادی کی خبریں پھیلائی گئی تھیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ان سے متعلق یوٹیوب سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر خبریں پھیلائی گئیں کہ لائبہ خان نے 50 سالہ قطری شہزادے سے شادی کرلی، کیوں کہ اس شخص کے پاس پیسے بہت تھے۔

اداکارہ کے مطابق مذکورہ خبر ان کے والد نے بھی یوٹیوب پر دیکھی تو پریشان ہوکر ان سے سوال کیا، جس پر انہوں نے والد کو بتایا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا، یوٹیوب پر جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

لائبہ خان کا کہنا تھا کہ والد نے انہیں تاکید کی تھی کہ اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلنے نہیں دیا کرو۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں لائبہ خان نے کہا تھا کہ اب مجھے اداکاری کرتے ہوئے پانچ سال ہوگئے ہیں اور کسی بھی وقت شوبز چھوڑ کر جاسکتی ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب شادی کرکے سیٹل ہونا چاہتی ہوں اور ایسے شخص سے شادی کرنا چاہوں گی جو خود بھی میری عزت کرے اور اپنے گھر والوں سے بھی کروائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک زمانے میں خوبصورتی متاثر کرتی تھی لیکن اب پتا چل گیا ہے کہ شادی کرنے کے لیے صرف خوبصورتی کا ہونا کافی نہیں۔

واضح رہے کہ لائبہ خان نے بہت کم عرصے میں اپنی شاندار اداکاری کی بدولت انڈسٹری میں اپنا نام بنایا ہے، وہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں بھی درفشاں سلیم کی چھوٹی بہن کا کردار ادا کرچکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں